اردو

urdu

ETV Bharat / city

آر ایل ایس پی کا جے ڈی یو میں انضمام طے - etv urdu

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کا بہار میں بر سر اقتدار جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں انضمام اب تقریباً طے سمجھا جا رہا ہے۔

آر ایل ایس پی کا جے ڈی یو میں انضمام طے
آر ایل ایس پی کا جے ڈی یو میں انضمام طے

By

Published : Mar 13, 2021, 10:49 PM IST

آر ایل ایس پی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ اور قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی ہے۔

ریاستی مجلس عاملہ کی آج پورے دن جاری میٹنگ میں تمام ضلعی صدور نے انضمام سے متعلق تجویز پر بحث کے بعد آخری فیصلہ کرنے کے لیے مسٹر کشواہا کو اختیار دیا ہے۔

کل صرف رسمی کاروائی کے لیے قومی کونسل کی میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں انضمام سے متعلق تجویز پر آخری مہر ثبت ہو جائے گی۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر اتوار کے روز ہی آر ایل ایس پی کا جے ڈی یو میں با ضابطہ انضمام ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details