اردو

urdu

ETV Bharat / city

تیجسوی یادو کی ایک جھلک پانے کو بےقابو آر جے ڈی کارکنان - Violation of social distance

ریاست بہار کے روہتاس میں سابق وزیر انیتا دیوی کے گھر منعقد ایک تقریب میں حصہ لینے پہنچے تیجسوی یادو کو دیکھنے کے لیے کارکن بےقابو ہو گئے۔ اس دوران سماجی فاصلے کی جم کر خلاف ورزی ہوئی۔

RJD workers uncontrolled to get a glimpse of Tejashwi Yadav
تیجسوی یادو ایک جھلک پانے کو بےقابو آر جے ڈی کارکن

By

Published : Jun 29, 2020, 7:15 AM IST

قائد حزب اختلاف تیجشوی یادو ضلع کے وکرم گنج اور نوکھا پہنچے۔ اس دوران کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی کی ایک جھلک کے لیے بے قابو ہوگئے اور کورونا وبا کے اس دور میں سماجی فاصلے کا خیال تک نہیں رکھا۔ آر جے ڈی کارکنوں نے جم کر سماجی دوری کی خلاف ورزی کی۔ اگرچہ تیجسوی یادو کے ساتھ آئے سکیورٹی گارڈز نے رسی کے ذریعہ سماجی دوری بنانے کی پوری کوشش کی۔

کارکنوں کے استقبال سے کافی خوش نظر آرہے تیجسوی یادو نے کہا کہ سب کو اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے درمیان جانا چاہئے اور اپنی پارٹی کی بات لوگوں کے درمیان رکھنی چاہئے۔

تیجسوی نے کہا کہ آنے والے دن بہت اہم ہیں۔ اس کے بعد تیجسوی سابق وزیر انیتا دیوی کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے نوکھا پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details