پٹنہ: جمعرات سے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے، لیکن این ڈی اے اور عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی خبریں بھی سرخیوں میں ہے۔ دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم پر پیچ پھنسا ہوا ہے۔
عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعوی کتنا صحیح؟ - عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات
آر جے ڈی کے قومی ترجمان و ممبر پارلیمنٹ منوج جھا نے دعویٰ کیا کہ عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اتحاد کو سیٹ شیئرنگ اور امیدواروں کے ناموں پر ایک رائے ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ آر جے ڈی، کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابات میں اترے گی اور اپنے امیدواروں کو جتائے گی۔
پٹنہ پہنچنے کے بعد آر جے ڈی کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے دعویٰ کیا کہ عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ کوئی بھی اتحاد گھںٹوں میں تیار نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے این ڈی اے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم، امیدواروں کے نام اور تاریخی سیاق و سباق پر ایک رائے ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے، لیکن سب ٹھیک ہوجائے گا۔
اسی دوران آر جے ڈی کے ایم ایل اے بھولا یادو نے کہا کہ علامت کی تقسیم شروع ہوگئی ہے اور سیٹ شیئرنگ بھی صحیح وقت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سے دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔
TAGGED:
عظیم اتحاد میں سب ٹھیک