اردو

urdu

ETV Bharat / city

MLCs Election Result: ایم ایل سی نتائج سے آر جے ڈی اور بی جے پی خوش، جے ڈی یو حلقے میں مایوسی - MLC results in Bihar

بہار ایم ایل سی انتخابی نتائج میں راجد 6، بھاجپا 8، جدیو 5، آزاد امیدوار 3، کانگریس حمایت یافتہ امیدوار1 اور 1 لوجپا نے جیت درج کی ہے۔ ان نتائج سے راجد اور بی جے پی حلقے میں خوشی ہے اور جدیو میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے Bihar MLCs Election Result۔

MLC Election Result
MLC Election Result

By

Published : Apr 7, 2022, 8:30 PM IST

پٹنہ: بہار ایم ایل سی انتخابی نتائج تقریباً سامنے آ چکے ہیں، انتخابی نتائج میں بی جے پی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ اتحادی پارٹی جدیو کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں عظیم اتحاد کے راجد نے 6 سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ اتحادی وام دل جو ایک سیٹ پر اپنے امیدوار اتاری تھی ہار کا منھ دیکھنا پڑا، اسی طرح لوک جن شکتی پارٹی کے پشو پتی کمار پارس گروپ کو بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہیں موتیہاری سے کانگریس حمایت امیدوار مہیشور سنگھ نے بی جے پی کے موجود رہنما کو شکست دی ہے MLC results in Bihar۔

فتح حاصل کرنے والے امیدواروں پر نظر ڈالیں تو پٹنہ سے کارتک کمار، سیوان سے ونود جیسوال، بیتیا سے انجینئر سوربھ، مونگیر سے اجے سنگھ، گیا سے رنکو یادو، کھگٹریا سے منوہر یادو اور موتیہاری سے کانگریس حمایت امیدوار مہیشور سنگھ نے جیت درج کی ہے۔ وہیں جدیو نے پانچ سیٹوں پر قبضہ کیا۔ جس میں مظفرپور سے دنیش سنگھ، نالندہ سے رینا یادو، آرہ سے رادھا چرن شاہ، سیتامڑھی سے ریکھا دیوی، بکسر سے رادھا چرن شاہ، شامل ہیں، اسی طرح بی جے پی نے آٹھ سیٹ پر جیت درج کی ہے، جس میں گوپال گنج سے راجیو سنگھ، اورنگ آباد سے دلیپ سنگھ، سمستی پور سے ڈاکٹر ترون، پورنیہ سے ڈاکٹر دلیپ جیسوال، سہرسہ سے نوتن سنگھ، دربھنگہ سے سنیل چودھری، کٹیہار سے اشوک اگروال، کیمور سے سنتوش کمار شامل ہیں۔ جبکہ نوادہ سے اشوک یادو، چھپرہ سارن سے سچیدانند رائے، مدہوبنی سے امبیکا یادو آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت درج کی ہے. وہیں ویشالی سے لوک جن شکتی پارٹی کے پشو پتی کمار پارس کے امیدوار بھوشن رائے بھی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:


جیت حاصل ہونے کے بعد راجد حلقے میں جہاں ایک طرف خوش دکھائی دے رہا ہے وہیں جدیو کے شکست پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش کمار کے کام کاج پر اب عوام کا بھروسہ اٹھنا شروع ہو گیا ہے۔ وہیں بی جے پی نے بڑی جیت پر بہار کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details