اردو

urdu

ETV Bharat / city

نومبر میں تھی سشانت کی شادی - سشانت نے کی خودکشی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے لواحقین نے بتایا کہ سشانت کبھی بھی گھر والوں سے کچھ بھی چھپانا مناسب نہیں سمجھتے تھے۔ ان کے لیے سب کچھ ان کا خاندان ہی تھا۔ آبائی گاؤں ہونے کی وجہ سے سشانت کے خاندان کے زیادہ تر لوگ ملڈیہہ میں ہی رہتے ہیں۔

relatives said sushant was planning to get married in november
نومبر میں ہونے والی تھی سشانت سنگھ راجپوت کی شادی

By

Published : Jun 15, 2020, 11:47 AM IST

اتوار کے روز ، بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی خبر سامنے آئی ۔پورے ملک کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی اب اس بات کا یقین نہیں ہو رہا کہ ان کا پیارا 'بھوشن' اب ان کے درمیان نہیں رہا۔ سشانت کے آبائی گاؤں ضلع کے بی کوٹھی بلاک کے ملڈیہہ میں رہنے والے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ نومبر میں شادی کرنے جارہے تھے۔

اداکار کے چچیرے بھائی پنا کمار سنگھ نے بتایا کہ حال ہی میں انکی سشانت کے والد سے بات ہوئی تھی وہ بہت خوش تھے اور انہوں نے کسی پریشانی کے بارے میں نہیں بتایا۔ پنا کمار سنگھ نے بتایا کہ سشانت نومبر میں شادی کرنے جا رہا تھا۔ اس کے لیے تمام رشتہ دار ممبئی جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

ویڈیو

سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی ماں نے بتایا کہ جب ان سے آخری بار بات ہوئی تھی تو وہ انہیں بدریناتھ لے جانے کی بات کر رہا تھا، وہ کافی خوش تھا۔

کہا جاتا ہے کہ سشانت کو گاؤں کی زندگی سے کافی لگاؤ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد بھی ، جب وہ منڈن کی رسومات کی ادائیگی کے لیے گذشتہ سال 11 مئی کو پورنیا پہنچے تھے، تو انھیں بچپن کا ہر لمحہ یاد تھا۔ یہاں تک کہ جہاں برسوں پہلے گھریلو سامان رکھا جاتا تھا ، وہ یادیں ان کے ذہن میں تازہ تھیں۔ جب سشانت کی عمر 16 سال تھی ، ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details