مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھونش پرساد سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ یہ بہار اور پورے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مسٹر چوبے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رگھوونش پرساد زمین سے جڑے لیڈر تھے۔ غریبوں کے مفادات کی سیاست پوری زندگی کرتے رہے۔ انہوں نے پور ے بہار کی ترقی کی ہمیشہ فکر کی۔ وہ پورے ملک میں مقبول تھے۔ وہ تیز طرار لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
'ایشور ان کی آتما کو شانتی دے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کو ہمت دے۔'
'رگھونش پرساد کا انتقال بہار اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان' - مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی
سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کئی رہنماؤں نے انکی رحلت کو ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
رگھونش سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی کمزور طبقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کیا۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’مسٹر رگھونش پرساد سنگھ جی بہار کے ان قدآور لیڈروں میں گنے جاتے تھے جنہوں نے سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کے حقوق کے لئے پوری زندگی جدوجہد کی۔ وہ ایک روشن خیال اور حساس شخص تھے۔ ان کے انتقال سے مجھے تکلیف ہے۔ ان کے اہل خانہ اور شائقین کے تئیں میری دلی ہمدریاں۔ اوم شانتی۔‘‘
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اچانک انتقال کو سماج اور سیایت کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے مسٹر نقوی نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’ سابق مرکزی وزیر، عوامی لیڈر، غریب اور پسماندہ لوگوں کی مضبوط آواز ، رگھوونش پرساد جی کا انتقال سماج اور سیاست کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے کنبے اور مداحوں کے تئیں میری تعزیت ۔
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر اور بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔وہ 74 برس کے تھے۔