اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: وزیراعلٰی نتیش کمار نے پیڑوں میں راکھی باندھی - ذات پر مبنی مردم شماری

رکھشا بندھن کے موقع پر وزیراعلٰی نے پیڑ کو راکھی باندھ کر ماحولیات کی حفاظت کا پیغام دیا۔ وزیراعلٰی نتیش کمار نے رکھشا بندھن کے موقع پر پیڑوں میں راکھی باندھی ان کے ہمراہ کابینہ کے دو وزرا نے بھی اسی پیڑ پر راکھی باندھی اس کے بعد وزیراعلٰی نے شجرکاری کی۔

وزیراعلٰی نتیش کمار
وزیراعلٰی نتیش کمار

By

Published : Aug 22, 2021, 10:50 PM IST

وزیراعلٰی نتیش کمار دہلی کے لیے روانہ ہورہے ہیں ان کے ہمراہ ریاست کی 10 سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا ایک وفد بھی وزیراعظم سے ملنے جارہا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی۔

وزیراعلٰی نتیش کمار نے پیڑوں میں راکھی باندھی



وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ 'جس طرح لوگ بھائی بہن کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح پیڑوں کی بھی حفاظت کرنی چاہئے تاکہ ماحولیات کی حفاظت ہو۔ ماحولیات کی بہتری سے ہی انسانوں کی زندگی محفوظ رہے گی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ وہ گزشتہ 12 برسوں سے مسلسل ایسا کررہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگوں نے 'جل جیون ہریالی' پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے۔ ماحولیات کی حفاظت میں ہی انسانوں کی حفاظت ہے۔ نئی نسل کو بھی اس سے باخبر کرنا چاہیے'۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے وزیراعظم سے ملنے جانا ہے کچھ لوگ چلے گئے ہیں اور باقی ہم لوگ کل دن میں 11 بجے جائیں گے کل وزیراعظم سے ملاقات کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:کلیان سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماوں کا اظہار افسوس


وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ 'ذات پر مبنی مردم شماری ایک اہم معاملہ ہے۔ اس پر پورا ملک متفق ہے۔ ایسا ہوجانا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details