پٹنہ: بہار اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے لیے راشٹریہ جنتا دل نے اپنے دونوں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، راجد کے ریاستی صدر و سابق وزیر جگدا نند سنگھ نے پارٹی آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان (محفوظ) اسمبلی حلقہ سے گنیش بھارتی اور جموئی کے تارا پور اسمبلی حلقہ سے ارون شاہ کو راجد نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ضمنی انتخاب کے لیے راجد نے ناموں کا اعلان کیا - Ganesh bhartee
بہار میں دو اسمبلی حلقوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب کے ناموں کا اعلان راجد کی طرف سے کیا گیا ہے، جس کے بعد عظیم اتحاد کے اندر انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دربھنگہ کے کوشیشور استھان سے گنیش بھارتی اور جموئی کے تاراپور حلقہ سے ارون شاہ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
ان دونوں سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا، 8 اکتوبر تک پرچہ پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے جبکہ 13 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ ان دونوں سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو کی جائے گی، حالانکہ ان دونوں سیٹوں پر راجد سے قبل این ڈی اے اتحاد نے بھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔
ادھر راجد کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد سے عظیم اتحاد میں شامل کانگریس میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ کانگریس قیادت آئندہ کی حکمت عملی پر غور و فکر میں لگی ہوئی ہے۔ کانگریس پرانے فارمولے کی بنیاد پر کوشیشور استھان سیٹ سے انتخاب لڑنا چاہتی تھی، حالانکہ کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان اب تک تو نہیں کی ہے مگر مانا جا رہا ہے امیدوار طے ہے۔
مزید پڑھیں: 'پشوپتی پارس کا دعویٰ، ان کی شکایت پر ای سی نے انتخابی نشان منجمد کیے'
واضح رہے کہ سال 2020 کے اسمبلی انتخاب میں کانگریس امیدوار کوشیشور استھان سے انتخاب لڑا تھا، اب راجد کی جانب سے امیدواروں کے نام اعلان کئے جانے کے بعد بھی کانگریسی پیچھے نہیں ہٹی اور کوشیشور استھان سیٹ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کیا تو پھر عظیم اتحاد میں انتشار یقینی مانا جا رہا ہے۔