ارریہ : محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست بہار کے شمال و جنوب میں واقع اضلاع و دیگر جگہوں پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے. اس دوران آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور گرج آواز کے ساتھ کئی مقامات پر آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے.
مانسون سے قبل ارریہ سمیت سیمانچل کے دیگر اضلاع میں بارش نے دی دستک - محکمہ موسمیات
ریاست بہار میں گزشتہ دنوں چلچلاتی دھوپ اور امس بھری گرمی سے لوگوں کو اب راحت مل گئی ہے۔ مانسون سے قبل ہی سیمانچل کے ارریہ، کٹیہار، کشن گنج اور پورنیہ میں جھماجھم بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہار میں 15 جون کے بعد بارش ہونے کے آثار ظاہر کئے تھے مگر ایک دن قبل سے ہی بہار کے دیگر اضلاع بالخصوص خطہ سیمانچل میں تیز ہوا اور کڑک بجلی کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس وجہ سیمانچل کے لوگوں کو امس بھری گرمی سے نجات ملی ہے۔
ماہرین کے مطابق سیمانچل سے متصل بنگال کی کھاری میں بارش ہونے سے ان علاقوں میں لگاتار دباؤ بن رہا ہے، اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش اور اڈیشہ میں بنے سائیکولنک سرکولیشن بہار جھارکھنڈ کے سرحد سے مل گئے ہیں، اس وجہ سے بہار میں بارش ہونے کے آثار زیادہ نظر آ رہے ہیں. یہ حالات دو دن یعنی منگل اور بدھ تک بنی رہے گی اس کے بعد مانسون کے دباؤ سے پورے بہار میں جھماجھم بارش ہوگی. یہ بارش سیمانچل کے اضلاع ارریہ، پورنیہ، کشنگنج، کٹیہار کے علاوہ کھگریا، مونگیر، بھاگلپور، لکھی سرائے، جموئی، بانکا میں بھی ہونے کی امید ہے.
واضح رہے کہ مسلسل آبی سطح میں تبدیلی کے بعد مانسون کی بارش کا مزاج بھی بدل رہا ہے، ہر سال کی طرح امسال بہار میں مانسون کے داخل ہونے کا راستہ بھی بدل گیا ہے. اب مانسون کی پہلی بارش پٹنہ و دیگر اضلاع میں نہ ہوکر ارریہ و پورنیہ سے ہوگی جو حیرت کرنے والی ہے. مانسون سے قبل ہو رہی بارش نے کسانوں کی مشکل بڑھا دی ہے.