پٹنہ: اطلاعات کے مطابق 23 اکتوبر کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی، آر جے ڈی کے سینیئر رہنما تیجسوی یادو کے ساتھ اپنی پہلی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی بھی اسی روز بہار کے دورے پر آرہے ہیں اور انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو 23 اکتوبر کو اپنی پہلی مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی اس طرح کی پہلی ریلی 23 اکتوبر کو بہار کے ضلع نوادہ کے ہسوا میں اور بھاگلپور کے کہلگاؤں میں 28 اکتوبر کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے قبل پارٹی کارکنوں کو تقویت دینے کے لیے انتخابی اجلاس سے خطاب کرے گی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والی ریلی کا مقصد بہار کے ووٹرز کو یہ پیغام دینا ہے کہ عظیم اتحاد مضبوط ہے اور اس کے تمام جماعتیں متحد ہیں۔ کنہیا کمار کے اسٹیج شیئر نہ کرنے کے سوال پر، رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کنہیا ہر کسی کے دل میں رہتے ہیں، انہیں کہیں سے بھی تلاش کر لیا جا سکتا ہے۔