پٹنہ: پلورل پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار پشپم پریا چودھری نے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہے۔ انہوں نے پٹنہ کے بانکی پور حلقہ (182) سے اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔
پلورل پارٹی کی سربراہ نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا - pushpam priya chaudhary to contest assembly election
پلورل پارٹی کی سربراہ پشپم پریا پٹنہ کے بانکی پور اسمبلی حلقے سے امیدوار ہوں گی جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے دیا۔
pushpam-priya-chaudhary-to-contest-bankipur-assembly-seat-in-patna
پشپم پریا چودھری نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'پلورل پارٹی کی سفارش پر میں پاٹلی پتر کے بانکی پور اسمبلی حلقے ( 182) سے انتخابی امیدوار ہوں گی۔'
واضح رہے کہ پشپم پریا چودھری نے خباروں میں اشتہار کے ذریعے خود کو پلورل پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کا امیدوار بتایا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل بہار کے سبھی ضلعوں کا دورہ کررہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے ان کی پارٹی ریاست کی سبھی 243 سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارے گی۔