اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: لاک ڈاٶن 5 کے آغاز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی شروعات - محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری سنجے کمار اگروال

ریاست بہار کے کیمور میں لاک ڈاٶن 5 کے آغاز کے ساتھ ہی کنٹومینٹ زون کو چھوڑ کر پبلک ٹرانسپورٹ کی شروعات ہو گٸ ۔ ضلع کے بھبھوا بس اسٹینڈ سے کٸ مقامات کی بسیں تو کھلی لیکن مسافر غائب رہے۔ اس سے متعلق بس ڈراٸیور نے پوچھے جانے پر بتایا کہ بس کو ایک بھی سواری نہیں ملی ہے۔

lockdown 5.
لاک ڈاٶن 5

By

Published : Jun 2, 2020, 9:14 PM IST

بس ڈرائور نے بتایا کہ مالک کا بھی حکم ہے کہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے بسوں کی شروعات کرنی ہے۔ واضح رہے کہ بہار حکومت نے اپنے کنٹونمنٹ زون کو چھوڑ کر عوامی نقل و حمل سے متعلق خدمات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سکریٹری ٹرانسپورٹ سنجے کمار اگروال نے اس سے متعلق کیمور ڈی ایم سمیت ریاست کے سبھی ڈی ایم کو بھیجٕے گئے مکتوب میں کہا کہ فی الحال بس میں ایک سیٹ پر صرف ایک آدمی بیٹھ سکتا ہے اور تمام عوامی ٹرانسپورٹ جاری ہدایات کے مطابق چلائی جاسکتی ہیں۔

بس ڈرائیور اور آٹو ڈرائیور کو اس بات کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔ سرکار کی گاٸیڈ لاٸن پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی ، بہار حکومت نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بس یا پبلک ٹرانسپورٹ پر زیادہ قیمت ادا نہ کریں۔ حکومت کے ہدایات کے مطابق کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی ان ہدایات پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے تمام ڈی ایم ، ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو آسانی سے نافذ کریں۔حکومت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں میں معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا ضروری ہے۔ صفائی پروٹوکال پر بھی عمل ہونا چاہئے۔ بسوں میں مسافروں کو بیٹھنے کی گنجائش کے مطابق بیٹھایا جائے اور مسافروں سے کرایہ وصول کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details