اس موقع پر قومی کنوینر شاداب اختر نے کہا کہ 'اترپردیش حکومت تکبر میں چور ہے، روزانہ ہمارے ملک میں کہیں نہ کہیں کسی لڑکی یا خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں وحشیانہ حرکت کی گئی اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔'
دربھنگہ میں ہاتھرس گینگ ریپ کے خلاف کینڈل مارچ انہوں نے کہا کہ 'حکومت خواتین کو 100 فیصد تحفظ دینے کی بات کرتی ہے اور اسی کی حکومت میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔'
اس موقع پر شاداب اختر اور ضلع صدر تربھون کمار نے مرکزی حکومت اور اتر پردیش حکومت سے گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی۔