اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: پولیس کی بڑی کامیابی تسکروں کا گروہ حراست میں - آدھا درجن سے زیادہ تسکروں کو گرفتار کیا

کیمورپولیس نے خفیہ اطلاعات پر بر وقت کاروائی کرتے ہوۓ، آدھا درجن سے زیادہ تسکروں کو گرفتار کیا ہے۔

کیمور: پولیس کی بڑی کامیابی تسکروں کا گرو حراست میں
کیمور: پولیس کی بڑی کامیابی تسکروں کا گرو حراست میں

By

Published : Dec 14, 2020, 3:48 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور سے پولیس نے تسکروں کے پاس سے تیندوے، کچھوے، پینگوٸین اور دو منھ والے سانپ کے دانت، کھال ضبط کرتے ہوۓ ایک بڑے نیٹ ورک کا خلاصہ کیا ہے۔ وہیں خلاصے کے بعد اتر پردیش کے ساتھ ساتھ بنگال کے بھی تسکروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

کیمور: پولیس کی بڑی کامیابی تسکروں کا گرو حراست میں

اطلاع کے مطابق تسکر ان مذکورہ جانوروں کے ناجاٸز کاروبار سے لاکھوں روپے کی کمائی کر رہے تھے، اس تعلق سے پولیس نے ایک میڈکل کلینک میں بھی چھاپہ ماری کی جہاں سے 81 ہزار روپے نقد برآمد ہوۓ۔ مزید وہاں سے بھی کٸ طرح کے شکار کۓ گۓ جانوروں کے اعضاء برآمد ہوۓ۔

کیمور: پولیس کی بڑی کامیابی تسکروں کا گرو حراست میں

اس بابت ایس پی کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ' اطلاع کافی دنوں سے مل رہی تھی کے کیمور کے فاریسٹ سینچوری علاقے سے جانوروں کی تسکری کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے غور و فکر کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں تھانہ افسر سہیل احمد، پولیس افسرندیم احمد، و سنتوش کمار شامل تھے۔ تبھی اطلاع ملی کے بھبھواں میں ایک ہوٹل کے قریب سے یوپی بہار کے کچھ تسکر تیندے اور پینگوٸین کی خرید فروخت کے لۓ پہنچ رہے ہیں۔

موقع پر جمع ہوتے ہی تین تسکرکو جس میں روہتا س ضلع کے نوکھا کا رہاٸشی سمنت کمار، کیمور کے ڈھڈنیا رہاٸشی ناگیندر کمار اور روہتاس کے بڑکا چناری کے رہاٸشی امیت کمار کو پہلے سے موجود پولیس کے جوان نے گرفتار کیا ۔

مزید پولیس نے ان کے پاس سے تیندوے کی کھال اور پینگوٸین برآمد کیے ۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار تسکروں سے سختی سے پوچھ تاچھ کے بعد تین ماسٹر ماٸنڈ تسکر کا نام سامنے آیا۔

پولس ٹیم کے ذریعے ضلع کے فاریسٹ علاقہ ادھورا میں مغربی بنگال کے ساکن چندر پربھا ضلع اتری چوبیس پرگنہ رہاٸشی ورون کمار ملی کو ان کے بنگالی کلینک سے گرفتار کیا گیا ساتھ ہی کلینک سے اترپردیش کے سونبھدر ضلع کے سراۓ گڑھ رہاٸشی منوج کمار اور پریم شیو شنکر شاہ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ایس پی دلنواز احمد نے مزید کہا گرفتار تینوں ماسٹر ماٸنڈ سے پوچھ تاچھ کے بعد ایک اور ہری یادو نام کے تسکر کا خلاصہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہری یادو کے پاس دیگر جانوروں کے ساتھ تیندوے کی کھال موجود ہے۔ جس کی فوٹو واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:کیمور: پولیس نے عاشق جوڑے کی شادی کرائی

پولیس نے جب ہری یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی تب وہاں سے ایک شخص کو گرفتار کیا جو وہاں دیشی شراب بنانے کا کام کرتا تھا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ شراب بنا رہے شخص کی نشاندہی پر تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سبھی گرفتار سے الگ الگ پوچھ تاچھ جاری ہے اور تسکروں کے ناموں کا خلاصہ کے ساتھ ہی چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details