ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے لہیریا سرائے علاقے میں غیر قانونی ہتھیار اور اسلحہ کی خرید وفروخت کرتے ہوئے چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ چھ افراد گرفتار بتایا جا رہا ہے کہ دربھنگہ پولیس خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس علاقے میں چھاپہ مارا، اور ہتھیاروں کی خرید وفروخت کرتے ہوئے چھ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے موقع سے 31 زندہ کارتوس، نقد رقم اور موبائل فون، اور دو موٹر سائیکل بھی ضبط کیا ہے، گرفتار کیے گئے چھ افراد میں سے ایک کا تعلق مونگیر ضلع سے ہے اور ان کی شناخت کرمویر مشرا عرف ببن کے طور ۰پر ہوئی ہے۔
جبکہ پانچ دیگر افراد کا تعلق دربھنگہ سے ہی ہے، اور وہ دربھنگہ کے باشندے ہیں۔