اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تیس برسوں سے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے' - بدقسمتی سے بہار میں سیاست کی تعریف ہی بدل دی گئی

بہار اسمبلی انتخابات 2020 گذشتہ اسمبلی انتخابات سے قدرے مختلف ہے، پرانی روایات کے برخلاف بے روزگاری، نقل مکانی، تعلیم و صحت اور ریاست کی ترقی انتخابی موضوع ہے، اور ان ہی موضوعات پر سیاست کا بازار گرم ہے۔

BH_10018_CHA_1_Plurals parti_pushapam priya_ speak_people _problem
BH_10018_CHA_1_Plurals parti_pushapam priya_ speak_people _problem

By

Published : Oct 29, 2020, 5:28 PM IST

سارن: انہیں مسائل کے ساتھ وزیر اعلی کے عہدے کی امیدوار اور پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ انہوں نے سارن اسمبلی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پارٹی امیدوار چیکی سنگھ کے لیے انتخابی مہم چلائی اور لوگوں سے انہیں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو

وزیر اعلی کی امیدوار اور پلورلس پارٹی کی صدر پشپم پریا نے بدھ کے روز بنیا پور اسپورٹس گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے پلورلس پارٹی کی خاتون امیدوار چیکی سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پشپم پریا نے وزیر اعلی نتیش کمار کے دور اقتدار کو 'جنگل راج ۔2' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بہار میں سیاست کی تعریف ہی بدل دی گئی ہے۔

لالو اور نتیش پر سیاسی حملہ

پشپم پریا نے بیک وقت لالو پرساد یادو اور نتیش کمار پر سخت تنقید کی۔ پریا نے کہا کہ 30 برسوں تک دونوں نے مل کر عوام کا استحصال کیا۔ ریاست میں آبادی کی بنیاد پر شرح ترقی بہت کم ہے۔ اگر کوئی ذات پات کی سیاست کررہا ہے تو کچھ لوگ روزگار کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کیا ترقی کے لیے پندرہ برس کم تھے؟

مزید پڑھیں:مودی کے دو کروڑ روزگار کے وعدہ پر راہل گاندھی کا طنز

ہم پوری شفافیت کے ساتھ سیاست کریں گے۔ پلورلس پارٹی باری باری سے اپنا ایجنڈا اور روڈ میپ لوگوں کے سامنے رکھے گا۔ بنیادی نظریہ کو 'ویب سائٹ اور سوشل میڈیا' کے ذریعے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ پشپم پریا، سربراہ پلورلس پارٹی

پرانے روایات کے برخلاف بے روزگاری، نقل مکانی، تعلیم صحت اور ریاست کی ترقی انتخابی موضوع

ترقی ریاست کی فلاح کے لیے ہونی چاہیے سیاست کے لیے نہیں

پشپم پریا نے کہا کہ سیاست صاف نیت اور ترقی کی نیت سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پلورلس پارٹی کی آمد کے بعد اب ہر کوئی روزگار اور کسانوں کے مسائل پر فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے آٹھ لاکھ سرکاری ملازمتیں اور 80 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کی بات کی تھی۔ جس کے بعد دوسری فریقوں کے ذریعہ روزگار کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا۔

پلورلس پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ ہماری پارٹی متبادل کے طور پر آئی ہے۔ ہمیں آپ کی محبت اور مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بہار میں مثبت سیاست کے ذریعے حکومت بنانا ہے۔ ہم بہار کو 2025 تک اور بھارت کو 2030 تک دنیا کی بہترین ریاست بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

'میں ایمانداری سے ترقی اور صافی بنیا پور بنانے کے ارادے کے ساتھ آپ کے پاس آئی ہوں۔ آپ کی حمایت تبدیلی کی تاریخ لکھے گی '۔ چیکی سنگھ خاتون امیدوار

ABOUT THE AUTHOR

...view details