اردو

urdu

ETV Bharat / city

خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ - خدابخش اورینٹل لائبریری اور گورنمنٹ اردو لائبریری

پٹنہ کے اشوک راج پتھ علاقے میں واقع قدیم ترین خدابخش اورینٹل لائبریری کو ٹریفک سے نجات دلانے کے لیے لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کے سبب لائبریری کے احاطے میں واقع ایک ہیریٹیج بلڈنگ کا وجود خطرے میں ہے۔ ساتھ ہی گورنمنٹ اُردو لائبریری پر بھی خطرے کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں۔

خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ
خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ

By

Published : Apr 9, 2021, 10:48 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سنہ 1851 میں قائم کی گئی مشہور ترین لائبریری خدابخش اورینٹل لائبریری کے لارڈ کرزن ریڈنگ روم کا وجود خطرے میں دکھتا نظر آ رہا ہے۔ مختلف تنظیموں نےاس مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خدا بخش اورینٹل لائبریری قریب میں واقع گورنمنٹ اردو لائبریری کا بھی وجود خطرے میں ہے۔

خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ
ریاستی حکومت نے اشوک راج پتھ پر کارگل چوک سے این آئی ٹی موڑ تک الیویٹیڈ سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، یہ پل خدابخش اورینٹل لائبریری اور گورنمنٹ اردو لائبریری کے اوپر سے گزرے گا، جس کے سبب اس کے کچھ حصوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
خدا بخش اورینٹل لائبریری کے اوپر سے پل گزارنے کا منصوبہ
خدابخش اورینٹل لائبریری کے احاطے میں واقع ریڈنگ روم اور لان کے اوپر سے یہ پل گزرے گا، جس کے سببگورنمنٹ اُردو لائبریری کو بھی خطرہ ہے، بہار پل نرمان نگم نے یہاں کا دورہ بھی کیا ہے۔
وہیں، اس تعلق سے پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ' ابھی لائبریری کو این او سی کے لیے تجویز دی گئی ہے، کوئی کام زبردستی نہیں کیا جائے گا۔ خدابخش اورینٹل لائبریری کی گورنگ باڈی کے ڈائریکٹر ریاست کے گورنر پھاگو چوہان نے ڈی ایم کو خط لکھ کر لائبریری کو بچانے اور متبادل راستہ تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details