اردو

urdu

ETV Bharat / city

این پی آر کے خوف سے باہر نہیں نکلے لوگ، بیرنگ لوٹی ٹیم

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں واقع کوچادھامن میں محکمہ صحت کی ٹیم کووڈ-19 کے لیے اسکرننگ کرنے گئی تھی، لیکن اسے خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ لوگوں کو لگا کہ یہ ٹیم این پی آر کے لیے آئی ہے، اس لیے جانچ کے لیے لوگ باہر ہی نہیں نکلے۔

By

Published : Apr 21, 2020, 7:41 PM IST

این پی آر کی خوف سے باہر نہیں نکلے لوگ
این پی آر کی خوف سے باہر نہیں نکلے لوگ

بہار میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ نالندہ ضلع میں ایک ساتھ 17 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے سے پورے صوبے میں خوف کا ماحول ہے۔

این پی آر کی خوف سے باہر نہیں نکلے لوگ

بہار میں اب تک دو کروڑ لوگوں کی اسکریننگ ہو چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع میں ڈور ٹو ڈور اسکریننگ کرائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک ٹیم کوچادھامن حلقہ کے مودھو پنچایت میں واقع گمہریا گاوں پہنچی جہاں این پی آر کی غلط فہمی کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلے اور مجبوراً ٹیم واپس لوٹ آئی۔

دراصل ہوا یوں کہ گمہریا گاؤں سے کچھ لوگوں نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو فون کرکے بتایا کہ ایک ٹیم سروے کے لئے آئی ہے۔ لوگوں کو اندیشہ ہے کہ کہیں یہ این پی آر تو نہیں کر رہی ہے۔

کشن گنج ضلع سے تقریباً 24 کیلو میٹر دور گمہریا گاؤں جب ای ٹی وی نمائندہ پہونچا تو پتہ چلا کہ دراصل سیویکا کی ٹیم آئی تھی جو یہ معلوم کر رہی تھی کہ حال کے دنوں میں کوئی باہر سے تو نہیں لوٹا ہے یا کسی کو کھانسی سردی تو نہیں ہے۔

اس موقع پر نمائندہ نے گاؤں کے ذمہ داران سے بات کر انہیں اس جانچ کے فائدے سمجھائے اور ایسی ٹیم کو ہر طرح سے تعاون کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ غلط فہمی ہی کی وجہ سے گزشتہ دنوں مراد آدا اور بہار کے اورنگاباد اور چمپارن میں ڈاکٹر اور پولس کی ٹیم پر حملہ ہو چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details