ریاست بہار میں کیمور ضلع کے بھبھوا شہر میں لاک ڈاؤن کے بیچ بینکوں میں امڈ رہی بھیڑ اور سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے کی خبر پر ضلع مجسٹریٹ نے بینکوں کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران جہاں ڈی ایم نے بینک ملازمین کو پھٹکار لگائی تو دوسری جانب سماجی دوری کا پوری طرح خیال رکھے جانے کا حکم بھی دیا۔ اس بیچ ڈی ایم نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بنا ضرورت بینکوں میں بھیڑ نہ جمائیں اور اشد ضرورت ضرورت کے وقت ہی بینکوں کا رخ کریں۔‘‘