ارریہ : اس موقع پر ایس پی ہردے کانت نے زیر التوا مقدمے کو اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ حل کئے جانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ قدیم ہے، اس پر فوری توجہ دیتے ہوئے معاملے کے حل کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ارریہ ہیڈ کوارٹر کو معلومات فراہم کرائیں۔
ایس پی نے کہا کہ عوام ہمارے پاس جب کسی معاملے کو لیکر آتی ہے تو وہ امید کرتی ہے کہ معاملہ کا نمٹارہ جلد سے جلد ہوگا، مگر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ فریقین تھانوں کا چکر لگاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ نا امید ہو جاتے ہیں۔ اس سے پولیس محکمہ پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ اس لئے ایسے جتنے بھی مقدمات ہیں انہیں ترجیحی طور پر اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ حل کریں تاکہ پولیس کے تئیں عوام کا جو بھرم ہے وہ باقی رہے۔