ملک کے دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ سے شروع ہوئے تحریک کا کارواں ملک کے ہر گلی محلے اور شہر کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے۔
پٹنہ کے ہارون نگر میں گزشتہ 7 روز سے بیٹھی عورتیں پرعزم اور باحوصلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس کالے قانون کے خلاف فتح حاصل نہیں کریں گے وہ یہاں سے نہیں ہٹیں گی۔
بزرگ خاتون رضیہ بیگم نے کہا کہ بابری مسجد شہید کی گئی تین طلاق کا معاملہ آیا ہم لوگ خاموش رہے، دن بدن حکومت کی من مانی بڑھتی گئی اب یہ برداشت سے باہر ہے۔ اس وجہ سے ان کے لائے گئے قانون کے خلاف ہم لوگ یہاں دھرنہ پر بیٹھے ہیں جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوتا ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔
یہاں موجود آمنہ خاتون نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہم لوگ یہیں پیدا ہوئے ہیں، ہمارے باپ دادا سب لوگ یہیں پیدا ہوئے ہیں اور یہی مریں گے، ہم یہی رہیں گے۔ ہندوستان ہمارا ہے۔ ہم لوگ اپنے مادر وطن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ مودی ہم لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں کیا؟
پٹنہ: خواتین نے متنازع قانون کی واپسی تک دھرنے پر بیٹھنے کا کیا عزم یہاں موجود طالبات سمیہ اریبہ عطیہ نے کہا کہ مودی حکومت ڈر گئی ہے اسی لیے وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے وہ ہٹنے والے ہیں اگر وہ ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے تو ہم لوگ آدھے انچ بھی ہٹنے والے نہیں دیکھنا ہے کس میں کتنا صبر ہے۔
دھرنے سے خطاب کرنے پہنچے راجیہ سبھا کے سابق رکن علی انور انصاری نے کہا کہ حکومت یہ دیکھ کر پریشان ہے کہ یہ لوگ قبرستان کے سامنے بھی دھرنا پر بیٹھ رہے ہیں کہیں لوگوں نے سر پر کفن تو نہیں باندھ لیا ہے اب تو یہ لوگ اس نامناسب قانون کو ہٹا کر ہی دم لیں گے۔
یاسمین خاتون نے کہا کہ ہندوستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ ہندوستان جیسے مودی کا ہے ویسے ہی ہم لوگوں کا بھی ہے۔ ہم لوگوں کو بھی یہاں رہنے کا پورا حق ہے ہم اسی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
این ایس یو آئی کی رکن اور پٹنہ یونیورسٹی کی طالبہ وارونی جو اس تحریک پیش پیش رہ کر عورتوں کو حوصلہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ بہت دور تلک جائے گا جب تک یہ لوگ دیکھیں گے تب تک ہم لوگ بھی کھینچیں گے ہم جانتے ہیں کہ بی جے پی نے سیدھے طور پر کہہ دیا ہے کہ اس قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا لیکن ہم لوگ کب تک لڑتے رہیں گے جب تک اسے واپس نہیں لیا جاتا اور صرف مسلمان اس کے خلاف نہیں لڑ رہا ہے بہت سارے ہندو بھائی حمایت کر رہے ہیں یہ پورا قانون غریب اور عوام مخالف قانون ہے اس کے خلاف لوگ مسلسل کو پر اتر رہے ہیں ہیں حکومت ابھی سہمی ہوئی ہے لگتا ہے کہ حکومت پیچھے ہٹے گی۔