چھ نئے مریض کے ملنے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے وہیں ریاستی حکومت حرکت میں آگئی ہے اور پٹنہ پر سخت نظر بنائے ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ پھلواری شریف کی بڑلا کالونی کے علاوہ نوبت پور کے گاؤں میں بھی کورونا کے مریض ملے ہیں، پیر سے قبل کورونا کے زیادہ تر مریض خواجہ پورہ، سمپت چک، خیمنی چک اور پٹنہ سیٹی علاقوں میں ہی تھے، لیکن پیر کو جن علاقوں میں سے نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہ وی وی آئی پیز علاقوں میں آتے ہیں۔