اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: تین بڑی سبزی منڈیاں اگلے احکامات تک بند - پٹنہ: تین سبزی منڈیوں کو اگلے احکامات بند کرنے کا فیصلہ

بہار حکومت نے ضلع انتظامیہ اور سٹی کمشنر کو یہ حکم دیا ہے کہ دارالحکومت پٹنہ کی 3 سبزی منڈیوں کو اگلے احکامات تک بند رکھیں۔

پٹنہ: تین سبزی منڈیوں کو اگلے احکامات بند کرنے کا فیصلہ
پٹنہ: تین سبزی منڈیوں کو اگلے احکامات بند کرنے کا فیصلہ

By

Published : Apr 11, 2020, 3:42 PM IST

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کے تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر بہار حکومت بھی اس وبا کے تعلق سے کافی مستعد ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پٹنہ میونسپل کمشنر ہمانشو شرما نے بتایا کہ پٹنہ کی 3 سب سے بڑی سبزی منڈی راجندرنگر سبزی منڈی، میٹھا پور سبزی منڈی اور دیگھہ سبزی منڈی کو حکومت کے حکم کے فورا بعد بند کردیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ سبزیاں فروخت کرنے والوں کو دکانیں بھی مہیا کرائی گئی ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر سبزیاں فروخت کرنے والوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ شہر کے محلوں میں گھوم کر سبزیاں بیچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت پٹنہ میں کچھ سبزی منڈیاں سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو جمع ہورہی تھیں۔ جس کی وجہ سے حکومت نے سبزی منڈیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر دوسری سبزی منڈیوں کی حالت یکساں رہی تو یہ بھی بند ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details