اردو

urdu

ETV Bharat / city

'حکومت صرف ٹرین کا انتظام کرے مزدوروں کا کرایہ میں دونگا'

آر جے ڈی نے اپنی طرف سے 50 ٹرینوں کے کرائے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کہا کہ' بہار کے مزدوروں کے ٹرین کا کرایہ راشٹریہ جنتا دل موجودہ حکومت کے کھاتے میں بھیج دے گی۔

حکومت ٹرینوں کا انتظام کرے مزدوروں کا کرایہ میں دونگا
حکومت ٹرینوں کا انتظام کرے مزدوروں کا کرایہ میں دونگا

By

Published : May 4, 2020, 2:24 PM IST

راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے کہاکہ موجودہ حکومت ان مزدوروں سے کرایہ وصولنے کی بات کر رہی ہے جن کے پاس نہ کھانا ہے، نہ ٹھکانہ وہ ریلوے کا کرایہ کیسے ادا کریں گے۔

حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ مزدوروں کو لانے کے لیے پارٹی اپنی طرف سے 50 ٹرین کا کرایہ ادا کرنے کو تیار ہے۔

تیجسوی نے کہا کہ ہم ان بہاری مزدور بھائیوں کی جانب سے حکومت کو 50 ٹرینوں کا کرایہ ادا کریں گے۔ حکومت 5 دن میں ٹرین کا انتظام کرے۔

حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹرینوں کا انتظام کرے پارٹی فورا کرایہ ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرے گی۔

تیجسوی نے مزید کہا کہ حکومت نشہ مکتی کے نام پر 24 ہزار کروڑ اور جل جیون ہریالی کے نام پر 24 ہزار کروڑ اور اشتہار کے نام پر 500 کروڑ خرچ کرسکتی ہے۔ لیکن حکومت کے پاس غریبوں کی جان بچانے کے لئے 500 روپے کرایہ نہیں ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت نامہ کے مطابق ریاستی حکومت کو ٹرینوں کے انتظامات کرنے ہیں۔ لہذا ہم ریاستی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزدوروں سے کرایہ نہ لیں، کیونکہ راشٹریہ جنتا دل پہلی 50 ٹرینوں کا کرایہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ آر جے ڈی کرایے کی ساری رقم چیک کے ذریعے جب کہیں تب سونپ دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details