بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست گیر سطح پر کورونا کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر آر کے چودھری کے مطابق پٹنہ کے مختلف علاقوں میں اب تک 36 نئے مثبت معاملے درج کئے گئے ہیں۔
پٹنہ میں کورونا کے 36 نئے معاملے درج پٹنہ ایمسز میں گزشتہ روز 8 مریض مثبت ملے ہیں. جبکہ پٹنہ کے راجیو نگر ،شیو شمبھو نگر، گردنی باغ، کنکڑ باغ، ایس کے پوری میں 1-1 لوہیا نگر میں 2 اور پی سی کالونی میں 1مریض پایاگیا ہے۔
دارالحکومت کے قریب واقع پالی گنج جہاں گزشتہ 15 جون کو ایک شادی تقریب میں شامل 86 افراد کورونا متاثر پائے گئے تھے۔17 جون کو دولہے کی موت ہوگئی تھی، اب تک وہاں 111 مثبت مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ پالی گنج بازار کو سیل کر دیا گیا ہے. یہاں 8 کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں۔
پٹنہ میں کورونا کے 36 نئے معاملے درج ڈی ایم کمار روی نے ایس ڈی او کو پالی گنج معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ اور پولس کی لا پرواہی کی وجہ سے پالی گنج شادی تقریب کی چین سب سے لمبی ہو گئی ہے۔
ریاست بہار میں گزشتہ روز ضلع اورنگا آباد کے کانگریس کے ایم ایل اے آنند شنکر سنگھ سمیت 370 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہیں۔
ریاست بہارمیں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 9988 ہو گئی ہیں۔ حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 170 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ریاست میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7544 ہو گئی ہے جس کی شرح تمام مریضوں کے مقابلہ 77 فیصد ہے۔
آر جے ڈی کے سینئر لیڈر سابق مرکزی وزیر رکھوونش پرساد سنگھ صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔