محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ کئی اضلاع میں تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی اور بارش کے ساتھ کئی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار میں آنے والے 24 گھنٹے میں موسم خراب رہنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے سائنسدان برجنندن پٹیل نے بتایا کہ دارالحکومت پٹنہ سے مانسون کی ٹرف لائن گزر رہی ہے. مشرقی یو پی کے آس پاس کے علاقوں میں چکرواتی ہوا کا حلقہ بنا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ اس کے اثر سے شمالی مغربی اضلاع میں تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں۔'برجنندن پٹیل نے کہا کہ مانسون کے اس بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پٹنہ کے آس پاس بھی تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے'۔