اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ:لالو پرساد کی باتوں کا منفی مطلب نکالا گیا: ساریکا پاسوان - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

آر جےڈی کی ریاستی ترجمان ساریکا پاسوان نے کہا کہ لالو پرساد یادو کے لفظوں کا منفی معنی نکال کر اسے موضوع بنایا گیا ہے، دراصل بھکت چرن داس جی بہار کی زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔ لالو یادواپنے ٹھیٹھ الفاظ (مخصوص الفاظ) کہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ساریکا پاسوان
ساریکا پاسوان

By

Published : Oct 28, 2021, 12:08 PM IST


کانگریس پارٹی اور آرجےڈی کے درمیان چھڑی لفظی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، راجد کے قومی صدر لالو پرساد یادو کے ذریعہ کانگریس بہار انچارج بھکت چرن داس کو "بھک چوہنرداس" کہے جانے کے بعد سے بہار کانگریس رہنما و کارکنان مشتعل نظر آ رہے ہیں۔

ساریکا پاسوان

کانگریس پارٹی کے کارکنان نے دارالحکومت پٹنہ کے مختلف مقامات پر لالو یادو کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریسی کارکنان نے کہا کہ لالو یادو جیسے قدآور رہنما کی زبان سے اس طرح کے نازیبا الفاظ کا استعمال ہتک آمیز ہے۔ انہوں نے ایک دلت رہنما کی بے عزتی کی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس معاملہ پر آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان ساریکا پاسوان نے کہا کہ لالو جی کے لفظوں کا منفی معنی نکال کر اسے موضوع بنایا گیا ہے۔ دراصل بھگت چرن داس بہار کی زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیں، لالو یادو اپنے ٹھیٹھ الفاظ (مخصوصالفاظ) کہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ بھک چوہنر کوئی نازیبا لفظ نہیں ہے بلکہ دیہی علاقوں میں بھک چوہنر اسے کہا جاتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے کام کرتا ہے، جسے آس پاس کے حقائق کا علم نہیں ہوتا، ایسے لوگوں کو دیہاتی زبانوں میں بھک چوہنر بولا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریسی کارکنان جان بوجھ کر اسے موضوع بحث بنا رہے ہیں تاکہ ضمنی انتخاب میں اس کا فائدہ ملے۔


بی جے پی کے ذریعہ طنزیہ کلمات کہے جانے کے جواب میں ساریکا پاسوان نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو پہلے اپنے گھر کو دیکھے جہاں دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی ایک دوسرے کے یہاں چھاپہ ماری کی بات کہہ رہے ہیں، جن کے گھر خود شیشے کے ہوں، انہیں دوسروں کے گھر پتھر نہیں پھینکنا چاہیے-

مزید پڑھیں:

بہار میں آرجےڈی مضبوط رہے گی تو کانگریس مضبوط ہوگی: آرجےڈی ترجمان

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے اگر لوک سبھا انتخاب تنہا لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ ان کا فیصلہ ہے، عظیم اتحاد کا فیصلہ نہیں ہے، وہ اپنا فیصلہ لینے کے لئے آزاد ہیں، کانگریس کچھ بھی کر لے ضمنی انتخاب آر جے ڈی ہی جیتے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details