اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: کلیم امام قریشی اتفاق رائے آل انڈیا جمعیت القریش کے ریاستی صدر منتخب - KHABAR BIHAR

قریش برادری کی کل ہند نمائندہ سماجی تنظیم " آل انڈیا جمعیت القریش" کے ریاستی صدر کا انتخاب پٹنہ شہر کے درگاہ روڈ واقع منگلم ہوٹل کے کانفرنس ہال میں عمل میں آیا۔ اس میں جمعیت القریش کے صدر کلیم امام قریشی کو دوبارہ اتفاق رائے سے صدر منتخب کر لیا گیا۔

br_pat _03 _ program _ vis byte _7204693
نیوز بہار

By

Published : Aug 15, 2021, 1:22 PM IST

انتخاب کے آبزرور ممتاز عالم قریشی نے دوسرے نام پیش کئے جانے کا وقت دیا مگر کسی کی جانب سے کوئی نام پیش نہیں ہونے سے ممتاز عالم قریشی نے کلیم امام قریشی کے صدر کے نام کا اعلان کیا اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔

دیکھیں ویڈیو
اس انتخاب میں بہار کے تمام اضلاع سے قریشی برادران شریک ہوئے اور انتخاب میں حصہ لیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد کلیم امام قریشی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک بار پھر سے مجھ پر جو بھروسہ کیا ہے اسے میں قائم رکھوں گا۔ کلیم امام نے کہا کہ یہ تنظیم آزادی سے قبل 1924 میں بنی تھی جس کا مقصد اس برادری کو تعلیم اور بہتر روزگار کے لئے جوڑنا تھا مگر ہماری بد قسمتی ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت نے اس برادری کے مفلوک الحال پر توجہ نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ اس برادری کے پانچ سے دس فیصد ہی لوگ تعلیم یافتہ ہیں، مگر ہماری کوشش ہوگی کہ جو بھی ہمارے حقوق ہیں اس کو لیکر ہم جدوجہد کریں گے۔

مزید پڑھیں: حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے: شکیل احمد


مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے نتیش حکومت کے ایم ایل سی مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اس انتخاب میں جو گیارہ نکاتی تجاویز سامنے آئی ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اسے حکومت تک پہنچائے، ان کے جو بھی مطالبے ہیں وہ یقیناً سنجیدہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جمعیت کے نائب صدر اخلاق احمد قریشی، یوتھ قریشی کے ریاستی صدر عبد العزیز قریشی، دولت امام قریشی، سابق رکن کونسل آزاد گاندھی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details