اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: فساد میں مسلمان کا نہیں بھارت کا نقصان ہوتا ہے،اشفاق رحمن

راشٹر وادی جنتا دل کے قومی کنوینر اشفاق رحمان نے تریپورہ میں مسلمانوں پر کئے جا رہے مظالم کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر سیکولر جماعت جہاں بھی حکومت کرتی ہے وہاں اسی طرح کے فسادات ہوتے ہیں۔

اشفاق رحمن
اشفاق رحمن

By

Published : Nov 3, 2021, 10:32 AM IST

تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے مظالم پر پوری دنیا سے ردعمل آ رہے ہیں ۔ریاست بہار کی مسلم سیاسی پارٹی راشٹر وادی جنتا دل کےقومی کنوینر نے تریپورہ واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف مسلمانوں کا ہی نہیں ملک کا بڑا نقصان کر رہی ہے۔

اشفاق رحمن

راشٹر وادی جنتا دل کے قومی کنوینر اشفاق رحمان نے تریپورہ میں مسلمانوں پر کئے جا رہے مظالم کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر سیکولر جماعت جہاں بھی حکومت کرتی ہے وہاں اسی طرح کے فسادات ہوتے ہیں۔اشفاق رحمن نے کہا کہ یہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ فساد کے دوران صرف مسلمان کا دکان یا مکان نہیں جلتا بلکہ ہندوستان کا مکان دکان جلتا ہے ۔ہندوستان کے لوگ مرتے ہیں۔ یہ ترقی کی بات نہیں کرتے بلکہ مذہبی منافرت پھیلا کر لوگوں کو آپس میں لڑاتے ہیں ۔جس سے ملک تباہ ہوتا ہے۔

اشفاق رحمن نے کہا کہ مسلمان ان سے نوکری نہیں مانگتا نا ہی مسلمانوں کو نوکری ملتی ہے۔ مسلمان تمام تر سرکاری اور غیر سرکاری مراعات سے محروم ہیں۔انہیں بینکوں سے لون تک نہیں ملتا ہے۔ آج مسلمانوں کے پاس کوئی بڑا سرمایہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ انکے ہاتھوں میں ہے۔ یہ اپنے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ایسے فسادات کراتے ہیں۔ یہ ایسا نظام لا رہے ہیں جس سے پورا ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخرکب تک یہ فساد چلتے رہیں گے؟

اشفاق رحمن نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں بہت فسادات دےکھیں ہیں ۔کانگریس کے زمانے میں سب سے زیادہ فسادات ہوئے۔ان لوگوں نے ہمیشہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ڈر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہہں دیکھا کہ کوئی بھی سیکولر جماعت کا رہنما عوام کے بیچ جا کر فساد روکے بلکہ یہی لوگ شامل رہتے ہیں۔ فساد کرنے والے یہئ لوگ ہوتے ہیں کوئی باہر سے نہیں آتا اسلحے بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 98 فیصد مسلمانوں کے مکان و دکان جلائے جاتے ہیں انکا قتل عام ہوتا ہے۔99 فیصد مسلمانوں کی گرفتاری ہوتی ہے۔ یہ انہیں سوچنا ہو گا کہ وہ ملک کو کس حد تک تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک وزیر داخلہ امیت شاہ کہتے ہیں کہ ایسا بٹن دبایئے کہ کرنٹ وہاں لگے۔ اگر حکومت چاہ لے تو ایک پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ہے۔ مسلمان تو اس ملک میں سرمایہ کی طرح ہے۔ وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ان سے کچھ لیتا نہیں ہے۔ بلکہ پیٹرو ڈالر کی شکل میں ملک کو بہت دیتا ہے۔جس ملک کی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'تریپورہ انتظامیہ ملزمین کا ساتھ دے رہی ہے'

انہوں نے کہا کہ یہ فساد یو پی انتخاب کا پیش خیمہ ہے۔ اس کے اثرات وہاں پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت ایک معجزہ ہے۔ وہاں کے لوگ سمجھ رہے ہیں ۔دوبارہ یہ حکومت نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details