اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: 99 نئے کورونا مثبت مریضوں کی شناخت - کورونا کا قہر

ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع اس وائرس کی زد میں ہیں۔ اس مہلک وائرس سے اب تک 29 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ 2025 افراد صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

Patna: Identification of 99 new corona positive patients
پٹنہ: 99 نئے کورونا مثبت مریضوں کی شناخت

By

Published : Jun 5, 2020, 9:00 PM IST

ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. آج شام میں آئی رپورٹ میں 99 نئے کیس سامنے آئے ہیں. نئے مریضوں کی شناخت کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 551 ہو گئی ہے.2497 متاثر مریض ابھی فعال ہیں. ریاست میں اب تک 88 ہزار 313 افراد کا جانچ کیا گیا ہے.ان لاک 01 کے نفاذ کے بعد مرکزی حکومت کی ہدایت پر کئی شعبوں میں بڑی رعایت دی گئی ہے.

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 95 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں. اب تک 2120 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں. ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 45 فیصد ہے. ریاست میں مہاجر مزدوروں کی واپسی کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ درج کیا گیا ہے.

3 مئی کے بعد سے 2743 مہاجر مزدوروں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے. ان میں مہاراشٹر کے 613، دہلی کے 534،گجرات کے 342،ہریانہ کے 213، اتر پردیش کے 124، راجستھان کے 118 سمیت دوسری ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدور شامل ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details