اردو

urdu

ETV Bharat / city

میڈیکل کالجز میں جاری کونسلنگ پر روک

نیٹ کے ذریعے کامیاب ہوئے طلبا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ریاست میں جاری کونسلنگ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے فی الحال روک دیا ہے

By

Published : Aug 19, 2019, 11:38 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:24 PM IST

میڈیکل کالجوں میں چل رہی کونسلنگ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے روک دیا

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں نیٹ کے ذریعے کامیاب طلبا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ریاست میں جاری کونسلنگ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے فی الحال روک دیا ہے۔
جسٹس اے کے اوپادھیائے نے آدرش بھاردواج کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا اوربہار مشترکہ داخلہ امتحان بورڈ کو آئندہ 21 اگست تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
عرضی گزار کے ذریعےعدالت میں یہ کہا گیا کہ اس سے پہلے کی کونسلنگ میں 11 اگست کو مگدھ میڈیکل کالج گیا میں انتخاب ہوا تھا۔
اس کے بعد اس کونسلنگ کو رد کرکے دوبارہ کونسلنگ کے لیے 16 اگست کو اسے بلایا گیا۔

میڈیکل کالجوں میں چل رہی کونسلنگ کو پٹنہ ہائی کورٹ نے روک دیا

لیکن ایم سی آئی کے ذریعے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ روسٹرکے مطابق عرضی گزار کا داخلہ کونسلنگ کے بعد ویٹرینری کالج میں ہی ہوسکتا ہے۔

عرضی گزارنے عدالت کو بتایا کہ ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن فوری نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت اکیس اگست کو ہو گی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 2:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details