پرمود کمار سنگھ کی مفاد عامہ کی عرضی پر پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول کی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے وکلاء کی کمیٹی کو 10 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چھپرہ جیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت - جیل کی اہلیت سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا
ریاست بہار کے چھپرہ جیل کے قیدیوں کی حالت زار کی تفصیلی رپورٹ کے لیے پٹنہ ہائی کورٹ نے تین وکیلوں کی ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کمیٹی کو 10 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چھپرہ جیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
عرضی میں عدالت کو بتایا گیا کہ چھپرہ جیل کی حالت بہت خراب ہے۔ یہاں جیل میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ جیل کی اہلیت سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ عام قیدیوں کو بنیادی سہولت میسر نہیں ہے اس معاملے پر اگلی سماعت آئندہ 10 دسمبر کو ہوگی۔