اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کو کشتی کا سہارا لینا پڑا - آنے جانے میں دقت ہو رہی ہے

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ اس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ڈی ار ایف ناؤ کا سہارا

By

Published : Sep 29, 2019, 9:22 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:38 PM IST

دارالحکومت میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دقت ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنکڑ باغ کے علاوہ راجیندر نگر، کدم کواں میں واقع حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔

یہاں حالات اتنے خراب ہیں اتوار کے روز پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کو بھی باہر نکلنے کے لیے ایس ڈی ار ایف ناؤ کا سہارا لینا پڑا۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کو کشتی کا سہارا لینا پڑا

قدم کواں میں جج مدھوریش پرساد کی رہائش گاہ ہے۔ گزشتہ دو روز سے وہاں پانی بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں مسلسل ہو رہی بارش نے حالات اور خراب کر دیے ہیں۔

اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے دوسری بار افسران کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details