امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھاکھنڈ کے نئے امیرِ شریعت کا انتخاب نو اکتوبر کو ہونا ہے ۔نئے امیرِ شیرعت کے انتخاب کے لئے گذشتہ دنوں متعدد خبریں منظرِعام پر آئیں۔امیر شریعت کے انتخاب کو لے کر فریقین کے درمیان کئی طرح کی باتیںبھی سامنے آئیں ۔اس کے بعد فریقین کی جانب سے منتخب افراد نے یہ فیصلہ کیا کہ نو اکتوبر 2021 کو اتفاق رائے سے نئے امیر شریعت کا انتخاب عمل میں آئیگا۔
مذکورہ انتخاب کے عمل کے لئے امارت شرعیہ کے ارکان سرگرمِ عمل ہیں
امارت شرعیہ کے سابق ناظم مولاناانیس الرحمن قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 9 تاریخ کو امیر شریعت کا انتخاب ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارباب حل وعقد متفقہ طور پر نئے امیر کا انتخاب کرینگے
انیس الرحمن قاسمی نے اپنے 40 سالہ امارت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران کئی دارالقضا قائم کئے. کئ عمارتیں تعمیر کی گئیں. انہوں نے کہا کہ میں نے دو امیر شریعت مولانا نظام الدین اور مولانا ولی رحمانی کا اپنے دور میں انتخاب کرایا.
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ ارباب حل وعقد ایک نام پر متفق ہو گئے. جن کا نام پیش کیا گیا انہوں نے ہی کسی بزرگ کے نام تجویز رکھی لوگ متفق ہو گئے اور امیر شریعت کا نتخاب کیاگیا۔