ریاستِ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی پہل پر محکمہ اقلیتی فلاح نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب حج ہاوس کے ذریعہ چلنے والے سیول سرویسیز کی مفت رہائشی کوچنگ سے 4 سو طلباء و طالبات فیضیاب ہو سکیں گے۔پہلے یہ تعداد 150 کی تھی ۔
ای ٹی وی بھارت نے مذکورہ ادارہ میں مسلم طلباء کے تعدادکے پیشِ نظر نشتوں میں اضافہ کے لئے خبر شائع کی تھی ۔چناچہ اب حج ہاؤس کی مفت رہاشئ کوچنگ میں سیول سرویسیز کی تیاری کرنے والے 4 سو طلباءکو جگہ ملے گی۔
گزشتہ 3تاریخ کو کوچنگ کے لئے ہوئے امتحان کا آج نتیجہ سامنے آیا۔
ریاست کے اقلیتی محکمہ کے وزیر زماں خان نے اعلان کیا کہ اس بار 4 سو طلباء مذکورہ ادارہ میں جگہ ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے پہل پر یہ بڑا فیصلہ لیاگیا ہے ۔