ریاست بہار میں برادرانِ وطن کے بڑے تہواروں میں سے ایک چٹھ تہوار کا آغاز آج ڈوبتے سورج کی پوجا کے ساتھ ہو گیا۔
پٹنہ کا سب سے بڑا گھاٹ کہا جانے والا مہندرو گھاٹ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچ کر پانی میں اترے اور ڈوبتے ہوئے سورج کی پوجا کی۔ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھاٹ پہنچے اور روایتی طور سے پھل و دیگر چیزیں لے کر پانی میں کھڑی رہیں۔
پانی میں وہی خواتین جاتی ہیں جو پہلے سے منت مانگی ہوئی ہوتی ہیں اور عقیدے کے مطابق جب وہ کام پورا ہو جاتا ہے تو وہی خواتین ان امور کو انجام دیتی ہیں. چھٹھ ختم ہونے تک مسلسل 36 گھنٹوں تک انہیں صرف جوس یا پانی پینے کی اجازت ہوتی ہے، اس لیے اسے عقیدت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے عملے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے نطر آئے۔ اور جگہ جگہ پر حفاظتی نقطہ نظر سے پولس عملہ تعینات رہی۔
گھاٹ کے کنارے کنارے بھی موٹر بوٹ کے ذریعہ ضلع انتظامیہ نگرانی کرتا نظر آیا۔