اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: تاجر کو گولی مار کر گیارہ لاکھ روپے کی لوٹ - Rs 11 lakh looted

ریاست بہار کے پٹنہ میں بینک جا رہے ایک تاجر کو گولی مار کر بدمعاشوں نے گیار لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پٹنہ: تاجر کو گولی مار کر گیارہ لاکھ روپے لوٹے گئے
پٹنہ: تاجر کو گولی مار کر گیارہ لاکھ روپے لوٹے گئے

By

Published : Jul 6, 2020, 8:55 PM IST

ریاست بہار میں دار الحکومت پٹنہ کے مال سلامی تھانہ علاقہ میں پیر کو بدمعاشوں نے دال تاجر کو گولی مار کر 11 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ منصور گنج محلہ کے باشندہ دال تاجر ایویناش گپتا عرف سونو موٹر سائیکل سے بینک میں روپیہ جمع کرنے کیلئے جارہے تھے تبھی معروف گنج منڈی میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر انہیں روک لیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اس کے پاس تھیلے میں رکھے 11 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ زخمی تاجر کو ایک مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لوٹ کے واقعے میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details