ریاست جھار کھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کوویڈ- 19 کہ ایک مثبت مریض کی تصدیق کے بعد پورے ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔
امیش پرساد کے وارڈ میں ایک کورونا مثبت کی تصدیق - لالو یادو سابق وزیر اعلی بہار
رانچی کے 'رمس' ہسپتال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ڈاکٹر امیش پرساد کے وارڈ میں ایک شخص کورونا متاثر پایا گیا، یہی ڈاکٹرآر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کا بھی علاج کر رہے ہیں۔
لالو یادو کے معالج امیش پرساد کے وارڈ میں کورونا کی تصدیق
آپ کو بتا دیں کہ اس ہسپتال کے ڈاکٹر امیش یادو کے زیر نگرانی میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو کا بھی علاج چل رہا ہے، اور ان کے ہی زیر نگرانی ایک شخص کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رمس انتظامیہ نے بتایا 'چونکہ کوویڈ -19 کا نیا مریض تین ہفتے سے یہاں زیر علاج ہے اس لئے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے بھی اپنے نمونے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر امیش پرساد اور اس کی اکائی کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا۔'