لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج بہار کے حاجی پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کو قومی صدر ( پارس گروپ) منتخب کرلیا گیا ہے۔
ایل جے پی کے قومی نائب صدر اور پارس گروپ کے ایکزیکٹیو صدر سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر جمعرات کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی تقریباً 6 گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ میٹنگ میں قومی ایکزیکٹیو کمیٹی کے 78 میں سے 56 اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد صدر عہدہ کے لیے پارس نے پرچہ داخل کیا۔ اس عہدہ کے لیے کوئی اور دعویدار نہ ہونے کی وجہ سے پارس کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔
اس کے بعد مسٹر پارس کو ایکزیکٹیو صدر مسٹر سنگھ نے سرٹیفکٹ عطا کیا۔ مسٹر پارس کے پرچہ داخل کرنے کے وقت رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ، وینا دیوی اور محبوب علی قیصر موجود تھے۔ حالانکہ اس دوران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج موجود نہیں تھے۔
پارس نے صدر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے بھتیجے اور جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو تاناشاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے گا، تو چچا کیا کرے گا۔'