اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2021, 7:35 PM IST

ETV Bharat / city

ایل جے پی کو بچانے کے لیے فیصلہ لیا گیا: پارس

آنجہانی رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی نے کہاکہ انہوں نے پارٹی توڑی نہیں بلکہ اسے بچایا ہے۔ پارٹی کے وجود کو بچانے کے لیے یہ مجبوری میں کیا گیا فیصلہ ہے۔

Pashupati Paras to replace Chirag Paswan as LJP Lok Sabha leader
Pashupati Paras to replace Chirag Paswan as LJP Lok Sabha leader

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں ٹوٹ کے بعد آنجہانی رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی کمار پارس نے کہاکہ انہوں نے پارٹی توڑی نہیں ہے بلکہ پارٹی کے وجود کو بچانے کےلیے مجبوری میں 6 میں سے 5 اراکین پارلیمنٹ نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پارس نے بتایا کہ ایل جے پی کے 6 میں سے 5 ارکین پارلیمنٹ کا اجلاس اتوار کو دیر رات منعقد ہوا جس میں انہوں نے متفقہ طور پر پارلیمانی پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد تمام اراکین پارلیمنٹ نے ساڑھے آٹھ بجے لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کی اور انہیں ایک خط ان کے حوالے کیا اور انہیں نئے قائد کے انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔

آنجہانی رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی نے کہاکہ انہوں نے پارٹی توڑی نہیں بلکہ اسے بچایا ہے۔ پارٹی کے وجود کو بچانے کے لیے یہ مجبوری میں کیا گیا فیصلہ ہے۔

ایل جے پی رہنما نے کہاکہ "ہم تینوں (رام ولاس پاسوان، پشوپتی کمار پارس، رام چندر پاسوان) بھائیوں کے مابین بہت محبت تھی، یہ پوری دنیا جانتی ہے۔ ایل جے پی 28 نومبر 2000 کو بڑے بھائی رام ولاس پاسوان نے بنائی تھی۔ تب سے پارٹی بہت اچھا کام کررہی تھی۔ کسی کو کوئی شکایت نہیں تھی لیکن میری بدقسمتی تھی کہ میرے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی دونوں ہم کو چھوڑ کر چلے گئے۔ میں تنہا رہ گیا۔ بہت اکیلا محسوس کررہا ہوں۔‘‘

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details