کانگریس کے نو منتخب جنرل سکریٹری طارق انور کو عہدہ دئیے جانے پر ریاست کے کانگریسی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں طارق انور نے انہیں نئی ذمہ داری دئیے جانے پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے وہ پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ آئندہ برس کیرالہ میں انتخابات ہیں، جس کی تیاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آر جے ڈی کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کے متعلق معاملات طے کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ کے طور پر انتخاب میں پروجیکٹ کرنے کے متعلق کہا کہ اتحادی سیاست کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے اسد الدین اویسی کے تعلق سے کہا کہ وہ ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انتخاب لڑ کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں اس تعلق سے سوچنا چاہیے۔