بہار میں کورونا وائرس تیسرے مرحلے میں نہیں پہنچا ہے، ریاست کے ڈاکٹروں کے مطابق بہار ابھی پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہی ہے،ان سب کے درمیان کورو نا انفیکشن کے تعلق سے بہار میں اچھی خبر ہے.
ریاست میں گزشتہ 5 روز کے درمیان کل 9 کرونا کے کل نو مثبت کیسز پائے گئے ہیں، اب تک 15 کے 15 مریض صحتیاب ہو ہسپتال سے گھر روانہ ہوچکے ہیں۔
پٹنہ اور مونگیر میں اب کوئی مزید نئے کیسز نہیں ٓئی ہیں، پٹنہ میں پانچ مثبت مریض صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ ہو گئے ہیں، محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ مونگیر ضلع میں سات کرونا مثبت مریض تھے جن میں سے ایک کی موت ہوئی گئی تھی، باقی چھ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اب یہاں کوئی کرونا پوزیٹیو مریض نہیں ہے، وہیں سیوان میں کورونا کے دس مریضوں میں سے چار صحتیاب ہو گئے ہیں، فی الحال یہاں چھ مثبت مریض ہیں۔
سنجے کمار نے بتایا کہ گیا میں 5، گوپال گنج اور بیگوسرائے میں 3 -3 کرونا کے مریض ہیں جبکلہ نالندا میں دو، چھپرہ، لکھی سرائے اور بھاگلپور میں 1-1 مثبت مریض ہیں۔