کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے پیش نظر ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بہار میں آج نئے 749 کورونا متاثر مریض ملے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13725 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ تر 235 مریض دارالحکومت پٹنہ میں ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بیگو سرائے میں 67، بھاگلپور میں 50، گوپال گنج میں 61، نوادہ میں 36، سیوان میں 20 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس سے قبل بھاگلپور کے شہری علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے آئندہ 9 جولائی کی صبح 6 بجے سے 13 جولائی کی صبح 6 بجے تک بھاگلپور شہری بلدیات سلطان گنج شہری حلقہ اور کہلگاؤں اور نوگچھیا نگر پنچایت حلقہ میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف ضروری کاموں کے لیے ہی آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی.