اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nitish Meet PM: وزیر اعظم نریندر مودی سے نتیش کمار کی ملاقات - حزب اختلاف

بہار میں ذاتی مردم شماری کو لے کر وزیر اعلی نتیش کمار سمیت دس پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنی باتیں رکھیں۔

Nitish Kumar meeting with PM Narendra Modi on caste census
وزیر اعظم مودی سے ملیں گے نتیش کمار

By

Published : Aug 23, 2021, 10:54 AM IST

Updated : Aug 23, 2021, 1:30 PM IST

دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو سمیت دیگر پارٹیوں کے صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مشترکہ طور پر ملاقات کر بہار میں ذاتی مردم شماری کی مانگ کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ ہم سبھی لوگوں نے وزیر اعظم کے سامنے باتیں رکھیں ہیں، انہوں نے کسی بات سے انکار نہیں کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اسے قبول کریں گے۔ ہم سب لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ اس پر غور و فکر کر فیصلہ لیں۔ سبھی ذاتیوں اور اقلیتوں کی بات کی گئی۔

نتیش کمار

وہیں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلی بار کسی ریاست کی سبھی پارٹیاں اس کے لئے متحد ہے۔ اس سے بہار کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کا کہ جب جانوروں، درختوں کے اعداد و شمار کے لئے خرچ کیے جا سکتے ہیں تو پھر ذاتیوں اور طبقوں کے اعداد و شمار کیوں نہیں ہو سکتی ہے۔

تیجسوی یادو

وزیر اعظم سے ملنے والوں میں سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بہار صدر اخترالایمان سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔

مزید پڑھیں :پٹنہ میں ذاتی مردم شماری کو لیکر راجد کا زبردست احتجاج و مظاہرہ

معلوم ہوکہ بہار میں ذاتی مردم شماری کو لے کر حزب اختلاف راشٹریہ جنتا دل اور دیگر پارٹیوں نے سراپا احتجاج درج کرا چکی ہے۔ اب دیکھنا کہ وزیراعظم نریندر مودی بہار میں ذاتی مردم شماری کو قبول کرتے ہیں یا نہیں پھر نہیں۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details