سارن: لالو یادو کی سمادھی اور سابق وزیر اعلی داروگا پرساد رائے کے بیٹے چندریکا رائے اس بار جے ڈی یو کے ٹکٹ سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار ان کے لیے ووٹ مانگنے آئے تھے، جیسے ہی وزیر اعلی نے خطاب شروع کیا وہاں موجود لوگوں میں کچھ لوگوں نے احتجاجاً لالو پرسادیادو زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ یہ سب دیکھ کر نتیش کمار بھڑک اٹھے۔
سی ایم نتیش نے کہا 'کون اناپ شناپ بول رہا ہے جی، ذرا ہاتھ اٹھائیں تو۔ یہاں یہ سب ہلا گلا مت کرو' اگر تم کو ووٹ نہیں دینا تو مت دو لیکن ہلا مت کرو، وہ ہمارے ساتھ تھا چھوڑ کر چلا گیا ادھر'۔ انہوں نے غصے میں نعرہ لگانے والوں کو جلسہ گاہ سے جانے کے لیے بھی کہا۔
کچھ منٹو بعد وزیر اعلی نے دوبارہ اپنا خطاب شروع کیا لیکن پھر سے شور شروع ہوگیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک بار پھر شور مچانے والے لوگوں کو جانے کے لیے کہا۔ نتیش نے غصے میں کہا کہ 'چلو نکلو یہاں سے 10 لوگ سمجھا چکے ہیں پھر بھی نہیں مانن رہے ہو۔'