حکومت کی جانب سے کیے جارہے کام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے محکمہ تعلقات عامہ کے سیکریٹری انوپم کمار نے کہا کہ روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے کورونا وائرس سے متعلق چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جو مہاجر مزدور بہار واپس آئے ہیں لیکن بہار میں ان کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ حکومت کے ذریعہ دی گئی رقم کا فائدہ حاصل نہیں کرسکے ہیں، لہذا ان کا بینک اکاؤنٹ کھلوا کر انہیں رقم دی جائے۔
وہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ محکمہ تعلقات عامہ کے سکریٹری انوپم کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور اے ڈی جی جتیندر کمار نے کورونا انفیکشن اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد حکومت کی جانب سے کیے جا رہے کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔