اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gulrez Huda on Nitish: بہار کی ترقی کے لئے نتیش حکومت منصوبہ بندی کرے - Bank Director Gulrez Huda

حالیہ دنوں نیتی آیوگ کی رپورٹ Report of Niti Ayog نے ریاست بہار کو سب سے غریب ریاست کی فہرست میں سے اوپر رکھا ہے، جس کے بعد سے مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے نتیش حکومت Nitish Government 15 Years کی پندرہ سالہ اقتدار پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ بہار کی اقتصادی صورتحال پر عالمی بینک کے سابق ڈائرکٹر World Bank Ex Director و سابق آئی اے ایس افسر گلریز ہدیٰ Gulrez Huda on Nitish سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی۔

Gulreez Huda
Gulreez Huda

By

Published : Nov 30, 2021, 1:01 PM IST

Updated : Nov 30, 2021, 1:31 PM IST

پٹنہ: حالیہ دنوں منظر عام پر آئی نیتی آیوگ Report of Niti Ayog کی رپورٹ میں اقتصادی طور پر بہار کو سب سے نیچے پائیدان پر بتایا گیا ہے، اس کے بعد سے مخالف سیاسی جماعتوں نے ریاستی حکومت کے کام کاج پر ایک بار پھر سے سوال کھڑا کر دیئے ہیں۔ جواب کا مطالبہ کرتے ہوئے اقتدار سے پوچھا کہ گزشتہ پندرہ سالوں میں Nitish Government 15 Years بہار میں اقتصادی طور پر کون سے اہم کام ہوئے جس سے بہار اقتصادی Spring Economic معاملے میں سب سے نیچے ہے۔

ویڈیو دیکھیے


ادھر نیتی آیوگ Niti Ayog Report کی رپورٹ پر ملک کے ماہر اقتصادیات، سابق آئی اے ایس افسر و عالمی بینک کے سابق ڈائریکٹر گلریز ہدیٰ Former World Bank Director Gulrez Huda نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کئی اہم نکات پر حکومت کی توجہ دلائی ہے۔ گلریز ہدیٰ نے کہا کہ حالیہ دنوں آئی رپورٹ یقیناً مایوس کن ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ دس پندرہ سالوں میں بہار ترقی کے معاملے میں آگے بڑھا ہے۔ ابھی نیتی آیوگ کی رپورٹ میں جس بات کو نیچے پائیدان بتایا جا رہا ہے وہ بالکل مختلف چیز ہے۔ یہ صحیح بات ہے کہ بہار میں مسائل زیادہ ہیں، اقتصادی، تعلیمی اور روزگار کے مواقع کم ہیں، جس پر نتیش حکومت کو Gulrez Huda on Nitish منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں:


گلریز ہدیٰ نے کہا کہ کورونا وبا Corona Pandemic نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر متاثر کن ثابت ہوا ہے، اس سے بہار کو کئی سارے چیلنجز کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، چونکہ یہی لڑکیاں کل ماں بنیں گی اور اگر ماں تعلیم یافتہ ہوں گی تو خاندان تعلیم یافتہ ہوگا، اسی تناظر میں ''حکمت فاؤنڈیشن'' کے زیر اہتمام بیتیا میں دو لڑکیوں کا اسکول قائم کیا ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2021, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details