اردو

urdu

ETV Bharat / city

لال قلعہ سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: نتیش - گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کی

وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ اگر 10 فیصد نوجوان گاندھی کے نظریات کی پیروی کرنے لگے تو سماج سے برائی ختم ہو جائے گی۔

Nitish Kumar condemn red fort incident
Nitish Kumar condemn red fort incident

By

Published : Jan 30, 2021, 10:32 PM IST

مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر باپو کو ریاست کے گورنر اور وزیراعلٰی نتیش کمار نے گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقعے پر انہوں نے لال قعلہ میں پیش آئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا۔

ویڈیو
اس موقع پر وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ پورے ملک کو مہاتا گاندھی کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے ملک کو آزادی دلائی۔ ملک کی ترقی کے لیے انہوں نے جو باتیں کہیں ہیں اس کی پیروی کرنی چاہیے۔ ہم لوگ باپو کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے بہار میں بہت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے 10 سے 15 فیصد نوجوان ان کے نظر یات کی پیروی کرنے لگے تو سماج میں بہت تبدیلی آ جائے گی۔لال قلعہ تشدد اور پرچم کشائی کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details