گزشتہ روز ریاست بہار میں آئی آندھی، بارش اور بجلی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 23 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ فصلوں اور پھلوں کو بھی نقصان ہوا تھا۔
ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تمام مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست کے متعدد اضلاع میں گزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ ریاست کے 16 اضلاع میں بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے تقریبا 23افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بھی انکے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اس مصیبت کے وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ حکومت شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔‘‘