اردو

urdu

ETV Bharat / city

NIA Arrestes Youth From Gopalganj: این آئی اے نے گوپال گنج سے نوجوان کو گرفتار کیا - National Investigation Agency raids in Gopalganj bihar

قومی تحقیقاتی ایجنسی National Investigation Agency کی ٹیم نے گوپال گنج میں چھاپہ مار کر NIA Raid in Gopalganj کر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی نے نوجوان کے پاس سے چھ موبائل فون اور دیگر سامان ضبط کر کے اسے دہلی لے گئی۔

NIA raid in Gopalganj
NIA raid in Gopalganj

By

Published : Dec 9, 2021, 1:22 PM IST

گوپال گنج: قومی تحقیقاتی ایجنسی اور خفیہ ایجنسی کی ٹیم نے گوپال گنج ضلع کے مانجھا تھانہ علاقے کے مٹھرا گاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری NIA raid in Gopalganj کر ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے نوجوان کے پاس سے 6 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ اور کئی سیم کارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ بدھ کے روز سی جے ایم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد این آئی اے نوجوان کو ریمانڈ پر دہلی لے کر چلی گئی۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی National Investigation Agency نے جس نوجوان کو گرفتار کیا ہے اس کی پہچان پتھرا گاؤں کے رہنے والے محمد حشمت اللہ کے لڑکے ظفر عباس کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عباس کئی مہینوں سے پاکستان کے حوالہ اور سائیبر کرائم میں متحرک NIA Arrested Youth Active In Pakistan Cyber Crime تھا۔ این آئی اے اور مقامی تھانہ کی پولیس نوجوان پر نظر رکھی تھی۔

نوجوان کی گرفتاری کے بعد گاؤں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور نوجوان کے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

گوپال گنج کے ایس پی آنند کمار Gopalganj SP Anand Kumar نے نوجوان کے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

معلوم ہوکہ گوپال گنج میں قومی تحقیقاتی ٹیم نے اس سے پہلے بھی کاروائی کر چکی ہے۔ سال 2017 میں گوپال گنج میں چھاپہ ماری کر لشکر طیبہ کے سلیپرسیل سے جوڑے بیدار بخت عرف دھنو راجا کو گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details